کتاب وسنت کی روشنی میں اسلام کی ایسی تعبیر جس سے دور حاضر کے مسائل اورانسانیت کو درپیش مشکلات کا یقینی اور قابل عمل حل میسر آئے۔
نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و اطاعت کی ایسی تعلیم جو امت مسلمہ کو حقیقی وحدت کی اساس فراہم کرے۔
نسل نو کی علمی و عملی، فکری و نظریاتی اور اخلاقی و روحانی تربیت کا ایسا مؤثر اہتمام جس سے وہ ملک وملت کی مخلصانہ اور ماہرانہ خدمت کے اہل ہو سکے۔
مخصوص تنگ نظری اور باہمی تعصبات و فرقہ پرستی کی حامل محدود سوچ سے بالاتر ہو کر طلبہ کو اس قابل بنانا کہ وہ امت مسلمہ کے عالمگیر اتحاد کی منزل کے حصول کےلئے اہم کردار ادا کر سکیں ۔
طلبہ کی ایسی اخلاقی و روحانی تربیت کرنا جس سے ان میں صالحیت، ایثار اور خدمت خلق کا جذبہ پیدا ہو۔
طلبہ کوجدید مروجہ علوم کی تعلیم سے بہرہ ور کرنا تاکہ وہ تعلیم یافتہ طبقہ کو بھی اسلام کی حقانیت سے آگاہ کر سکیں اور معاشرے کے کسی بھی شعبے میں کامیاب عملی زندگی گزار سکیں۔