| منہاجينز | برقي گروہ | تبصرہ و تجاويز | English |

تلاش :
سرورق | کالج بارے | سرگرمياں | اکيڈمک | داخلے | فيکلٹي | نماياں طلباء | رابطہ
       سرورق
ہمارے بارے    
چیئرمین    
پیغام پرنسپل    
عظیم مقاصد    
اساتذہ کرام    
نظام تعلیم    
اخلاقی و روحانی تربیت    
انتظامی عہدیداران    
قواعد و ضوابط    
فیس    
نظم و نسق    
بزم منہاج    
سہولیات    
اعزازات    
تابناک مستقبل    
خط و کتابت کورس    
بزم منہاج کارکردگی سیشن 08    
       منہاجینز
فورم    
نمایاں منہاجینز    
بیرون ملک    
مرکزی سیکرٹریٹ    
تعلیمی منصوبہ    
تصانیف    
ویب سائٹ    

Hits: 397,565

شريعہ کالج - قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر سہیل تنویر کی کالج آف شریعہ آمد

قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر سہیل تنویر کی کالج آف شریعہ آمد  

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر سہیل تنویر 10 فروری 2010ء کو منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ تشریف لائے۔ آپ منہاج یونیورسٹی کے ہفتہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے۔ منہاج القرآن کے مرکزی ناظم انٹرفیتھ اینڈ ریلیشنز سہیل احمد رضا، کالج آف شریعہ کے کوآرڈینیٹر میاں محمد عباس نقشبندی، منہاج پروڈکشنز سے خرم خالد اور بزم منہاج کی پروٹوکول کمیٹی نے سہیل تنویر کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ نے سہیل تنویر کو گلدستہ پیش کیا گیا۔

سہیل احمد رضا اور خرم خالد نے سہیل تنویر کو مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا خصوصی وزٹ کرایا۔ اس موقع پر نظامت امور خارجہ، سیل سینٹر اور دیگر شعبہ جات میں انہوں نے گہری دل چسپی کا مظاہرہ کیا۔ شعبہ جاتی وزٹ کے دوران تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کے حوالے سے تفصیلی تعارف کرایا گیا۔ بعد ازاں سہیل تنویر نے منہاج یونیورسٹی کے ہفتہ تقریبات میں بھی شرکت کی۔

اس پروگرام کے بعد کالج آف شریعہ کے وائس پرنسپل ڈاکٹر ظہور اللہ الازھری، میاں محمد عباس نقشبندی اور ڈاکٹر اصغر جاوید قادری کے ساتھ خصوصی ملاقاتی نشست ہوئی۔ ملاقات میں انہوں نے معزز مہمان کو منہاج یونیورسٹی اور کالج آف شریعہ کے حوالے سے تفصیلی تعارف بھی کرایا۔ اس موقع پر سہیل تنویر نے کہا کہ وہ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پہلی بار تشریف لائے ہیں۔ جہاں انہیں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے علمی مقام کو پرکھنے کا موقع ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں آ کر ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر انہیں کالج آف شریعہ کی طرف سے شیخ االاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سی ڈیز اور کتب کے تحائف بھی دیے گئے۔ منہاج القرآن کے ناظم بین المذاہب تعلقات سہیل احمد رضا نے سہیل تنویر سے ملاقات کے دوران ان کی یہاں آمد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سہیل تنویر کی شاندار کارکردگی سے پاکستان نے اولین ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سہیل تنویر کی جلد فٹنس کے لیے دعا گو ہیں اور شائقین انہیں دوبارہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ : ایم ایس پاکستانی


تازہ سرگرمياں  

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں میٹرک پاس طلبہ کے لئے علوم شریعہ مع ایف اے کے داخلے جاری ہیں۔...

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ میں فائنل ائیر کے طالب علم اور منہاج القرآن کی نظامت میڈیا کے سابق رکن محمد نواز شریف کے والد گرامی ...

منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ کے گریجوایٹ خواجہ جاوید کریم ولد خواجہ عبدالکریم انتقال کر گئے ہیں۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون۔) خواجہ جاو...

تلاش منہاجينز :  - 1991 - 1992 - 1994 - 1995 - 1996 - 1997 - 1998 - 1999 - 2000 - 2001 - 2002 - 2003 - 2004
کالج بارے | منہاجينز | تبصرہ و تجاويز | برقي گروہ | رابطہ
Copyright © 2001 - 2010 - All Rights Reserved
Designed and Developed By: Minhaj Internet Bureau, Lahore Pakistan