| منہاجينز | برقي گروہ | تبصرہ و تجاويز | English |

تلاش :
سرورق | کالج بارے | سرگرمياں | اکيڈمک | داخلے | فيکلٹي | نماياں طلباء | رابطہ
       سرورق
ہمارے بارے    
چیئرمین    
پیغام پرنسپل    
عظیم مقاصد    
اساتذہ کرام    
نظام تعلیم    
اخلاقی و روحانی تربیت    
انتظامی عہدیداران    
قواعد و ضوابط    
فیس    
نظم و نسق    
بزم منہاج    
سہولیات    
اعزازات    
تابناک مستقبل    
خط و کتابت کورس    
بزم منہاج کارکردگی سیشن 08    
       منہاجینز
فورم    
نمایاں منہاجینز    
بیرون ملک    
مرکزی سیکرٹریٹ    
تعلیمی منصوبہ    
تصانیف    
ویب سائٹ    

Hits: 397,582

شريعہ کالج - قواعد و ضوابط

قواعد و ضوابط  

داخلہ کا طریقہ کار اور شرائط :

فرسٹ ائیر میں داخلہ پاکستان بھر کے بورڈزکے میٹرک کے نتائج کے اعلا ن کے فوراً بعد ہوتا ہے۔

  1. داخلہ کے لیے بنیادی اہلیت میٹرک کم از کم سیکنڈ ڈویژن مع ناظرہ قرآن۔
  2. داخلہ کے لیے درخواست مجوزہ فارم پر ہی قبول کی جاتی ہے۔
  3. حافظ قرآن اور عربی استعداد رکھنے والے طلبہ کو ترجیح دی جاتی ہے۔
  4. داخلہ کے وقت عمر زیادہ سے زیادہ اٹھارہ سال ہونی چاہیے۔
  5. ٹیسٹ و انٹر ویو کے بعد داخلہ میرٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
  6. اقامتی طلبہ کا داخلہ ہاسٹل کی گنجائش کے مطابق ہوتا ہے۔
  7. تمام واجبات کی ادائیگی کے بعد ہی داخلہ مکمل ہوتا ہے۔
  8. داخلہ فارم جمع کراتے وقت مندرجہ ذیل دستاویزات منسلک کرنا ضروری ہیں۔
  • میٹرک کی سند/ رزلٹ کارڈ کی مصدقہ فوٹو کاپی۔
  • سابقہ تعلیمی ادارے کا کریکٹر سرٹیفکیٹ۔
  • والد یا سرپرست کے قومی شناختی کارڈ کی مصدقہ فوٹو کاپی۔
  • چار عدد پاسپورٹ سائز تصاویر۔
  • متعلقہ بورڈ سے NOC کی اصل کاپی۔

یونیفارم

سفید شلوار قمیص یا سفید شرٹ اور گرے (Gray) رنگ کی پتلون کے ساتھ سفید جالی والی ٹوپی اور سیاہ بوٹ جب کہ موسم سرما میں نیوی بلیو کو ٹ، جرسی یاسویٹر پہننے کی اجازت ہے۔

نظام الاوقات (یومیہ)

طلبہ میں وقت کی اہمیت، اسکی قدروقیمت اور نظم ونسق کاشعور پیدا کرنے کے لیے انہیں درج ذیل نظا م الاوقات کا پابند کیا جاتا ہے جس پر باقاعدگی سے عمل کروایا جاتا ہے۔

  1. بیداری برائے نماز تہجد، محفل ذکرونعت۔
  2. ادائیگی نماز فجر، ورزش، سیر اور ناشتہ۔
  3. اوقات کارتدریس، نماز ظہرتک۔
  4. نماز ظہر اور عصر کے درمیان ظہرانہ و قیلولہ۔
  5. عصر تامغرب تفریح و کھیل۔
  6. بعد نماز مغرب عشائیہ اور ادائیگی نماز عشاء۔
  7. بعداز نماز عشاء تا گیارہ بجے شب سٹڈی پیریڈ
  8. آرام 11 : 30 بجے شب

نوٹ : موسم کے مطابق نظام الاوقات میں ردوبدل کیا جاسکتاہے۔

قواعد حاضری

  1. طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ باقاعدگی سے کلاسز میں شریک ہوں۔ بغیر اجازت کسی ایک پیریڈ میں مسلسل تین دن غیر حاضری پر -/50 روپے جرمانہ ہو گا۔ بعض صورتوں میں مناسب انضباطی کاروائی بھی کی جاسکتی ہے۔
  2. اگر طالب علم مسلسل تین دن کلاس سے غیر حاضر رہے تو اس کا داخلہ معطل کر دیا جاتاہے اور مبلغ -/150 روپے ادا کرکے دو یوم کے اندر اندر داخلہ بحال کروانا ضروری ہو تا ہے۔ جبکہ ایک ہفتہ غیر حاضری پر کالج سے خارج کر دیا جاتاہے۔ داخلے کی بحالی کے لیے داخلہ فیس -/300 روپے کے علاوہ والد/ سر پرست کو لانا ضروری ہے۔
  3. سالانہ امتحان میں شرکت کے لیے کم ازکم 75 فیصد حاضری لازمی ہے۔

قواعد رخصت

  1. رخصت کے لیے درخواست مقررہ فارم پردی جا ئے گی۔
  2. طالب علم پانچ دن تک کی رخصت کلاس انچارج سے حاصل کرے گا جبکہ پانچ دن سے زائد رخصت کلاس انچارج کی سفارش کے ساتھ پرنسپل صاحب سے لینا ہوگی۔ ایک کلاس میں بیک وقت زیادہ سے زیادہ پانچ طلبہ کو ہی رخصت دی جاسکتی ہے۔
  3. طالب علم منظور شدہ رخصت فارم کا ایک حصہ شعبہ داخلہ میں جمع کروائے گا دوسر ا حصہ C.R کے پاس اور تیسراحصہ اپنے پاس رکھنا ضروری ہے۔
  4.  امتحان، تربیتی کیمپ (اعتکاف) اور کالج تعطیلات سے متصلاً پہلے اور بعد میں بالعموم رخصت نہیں دی جاتی ہے۔ ان ایام میں غیر حاضری پر -/50 روپے یومیہ جرمانہ ہو گا۔
  5.  کوئی بھی درخواست پیشگی منظوری کے بغیر قابل قبول نہ ہو گی۔

کالج سے اخراج

ہر وہ طالب علم قابل اخراج ہو گا جو

  1. بلااجازت مسلسل ایک ہفتے تک کسی معقول عذر کے بغیرغیر حاضر رہے۔
  2. نظم وضبط کی خلاف ورزی کرے۔
  3. مقررہ تاریخ تک جملہ واجبات ادا نہ کرے۔
  4. تعلیمی اور تربیتی امور میں دلچسپی نہ لے اور تنبیہ کے باوجود بھی اصلاح نہ کرے۔
  5. نظام الاوقات کی پابندی نہ کرے۔
  6. اساتذہ کرام اور انتظامیہ سے تعاون نہ کرے۔
  7. امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرے۔
  8. ادارے کے عمومی مزاج، اغراض ومقاصد اور پالیسی کے منافی سرگرمیوں میں حصہ لے۔

نوٹ : کالج سے اخراج کے وقت طالب علم کے والدین/ سر پرست کو اس کے اخراج کی باقاعدہ اطلاع بذریعہ ڈاک دی جاتی ہے اور اس کے بعد کالج اس کے کسی بھی قول و فعل کا ذمہ دار نہیں ہوتا۔

نظام امتحانات

  1. سال میں دو امتحان ششماہی او ر سالانہ منعقد ہوتے ہیں۔ اگلی کلاس میں ترقی کے لیے دونوں امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔
  2. امتحان تحریری اور زبانی دونوں صورتوں میں ہوتا ہے۔
  3. امتحان کے لیے صرف وہی طلبہ اہل قرار پاتے ہیں جن کی حاضری کم ازکم 75 فیصد ہوتی ہے۔
  4. امتحان میں زیادہ سے زیادہ دو مضامین میں فیل ہونے والے طالب علم کوضمنی امتحان دینے کی اجازت ہوتی ہے۔
  5. امتحانات میں شامل ہونے کے لیے جملہ واجبات کی ادائیگی ضروری ہے۔
  6. ہر طالب علم کے لیے سال میں مختلف موضوعات پردو اسائنمنٹ لکھنا ضروری ہیں۔
  7. وہ طلبہ جو پہلے ایف اے/ آئی۔ سی۔ ایس/ بی اے پاس ہوں انہیں آرٹس کے ہرمضمون کے بدلے ایک سو نمبر کی اسائنمنٹ لکھنا ہو تی ہے۔
  8. طلبہ کی کارکردگی رپورٹ والدین کو بھجوائی جاتی ہے۔
  9. متعلقہ کلاس کے علاوہ کسی بھی طالب علم کو بورڈ/ یونیورسٹی کا امتحان دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔

تعطیلات

  1. ہفتہ وار تعطیل اتوار کو ہوتی ہے۔
  2. عید الفطر، عید الاضحی، شب برات، معراج النبی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، عاشورہ محرم، یوم پاکستان، یوم آزادی، یوم ولادت قائداعظم

تازہ سرگرمياں  

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں میٹرک پاس طلبہ کے لئے علوم شریعہ مع ایف اے کے داخلے جاری ہیں۔...

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ میں فائنل ائیر کے طالب علم اور منہاج القرآن کی نظامت میڈیا کے سابق رکن محمد نواز شریف کے والد گرامی ...

منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ کے گریجوایٹ خواجہ جاوید کریم ولد خواجہ عبدالکریم انتقال کر گئے ہیں۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون۔) خواجہ جاو...

تلاش منہاجينز :  - 1991 - 1992 - 1994 - 1995 - 1996 - 1997 - 1998 - 1999 - 2000 - 2001 - 2002 - 2003 - 2004
کالج بارے | منہاجينز | تبصرہ و تجاويز | برقي گروہ | رابطہ
Copyright © 2001 - 2010 - All Rights Reserved
Designed and Developed By: Minhaj Internet Bureau, Lahore Pakistan