منہاج یونیورسٹی لاہور
وہ خواتین و حضرات جو گھریلو ذمہ داریوں اور کاروباری مصروفیات کی وجہ سے اسلامی تعلیمات سے استفادہ نہیں کرسکتے ان کی سہولت کے لیے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف شریعہ کارسپانڈنس کورسز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جس میں اب تک مختلف قسم کے چھ کورسز کروائے جارہے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1۔ ڈپلومہ ان شریعہ :
یہ ایک سالہ کورس ہے جو چارسمسٹر پر مشتمل ہے اور ہر سمسٹر تین ماہ کا ہے اور ہر ماہ ایک اسائنمنٹ حل کرنی ہے۔ اس کورس میں ہر سطح کا تعلیم یافتہ شامل ہو سکتا ہے۔ اس کورس کی مکمل فیس -/700 روپے ہے۔
سمسٹرز کی تفصیل :
- قرآن وحدیث
- فقہ
- تصوف
- دعوت واصلاح
2۔ انٹر ان شریعہ :
یہ دو سالہ کورس ہے۔ جو چھ سمسٹر پر مشتمل ہے اور ہرسمسٹر چار ماہ کا ہے اور ہر ماہ ایک اسائنمنٹ حل کرنی ہے۔ اس کورس میں میٹرک پاس شمولیت کر سکتا ہے۔ مکمل کورس فیس -/1500 روپے ہے۔
سمسٹر ز کی تفصیل :
- قرآن مجید
- حدیث شریف
- فقہ
- سیرت
- تصوف
- دعوت واصلاح
3۔ ڈگری ان شریعہ :
یہ بھی دوسالہ کورس ہے جو چھ سمسٹرز پر مشتمل ہے۔ ہر سمسٹر چار ماہ کا ہے اور ہر ماہ ایک اسائنمنٹ حل کرنی ہے۔ اس کورس میں انٹرمیڈیٹ پاس داخلہ لے سکتاہے۔ مکمل کورس فیس -/2000 روپے ہے۔
اس کے چھ سمسٹرز کی تفصیل انٹر ان شریعہ کی طرح ہے۔
4۔ ماسٹر ان شریعہ :
یہ بھی دو سالہ کورس ہے جو چھ سمسٹرز پر مشتمل ہے ہر سمسٹر چار ماہ کا ہے اور ہر ماہ ایک ایک اسائنمنٹ حل کرنی ہے۔ اس کورس میں گریجویشن پاس داخلہ لے سکتا ہے۔ مکمل کورس فیس -/3000 روپے ہے جو کہ تین اقساط میں جمع کروائی جاسکتی ہے۔
سمسٹرز کی تفصیل
- ترجمہ و اصول تفسیر
- حدیث و اصول حدیث
- سیرت وتاریخ اسلام
- فقہ و اصول فقہ
- تصوف و تقابل ادیان
- افکار جدیدہ
5۔ عرفان القرآن کورس :
ترجمۃ القرآن کا دوسالہ کورس ہے جو کہ چھ سمسٹر پر مشتمل ہے ہر سمسٹر چار ماہ کا ہے اور ہر ماہ ایک اسائنمنٹ حل کرنی ہے اس کورس میں کم از کم مڈل پاس داخلہ لے سکتا ہے۔ زیادہ تعلیم کی کوئی حد نہیں۔ مکمل کورس فیس -/1000 روپے ہے۔
سمسٹرز کی تفصیل :
- قواعد القرآن
- معانی الفاظ القرآن
- الفاتحہ تاالانعام
- الاعراف تا الکہف
- مریم تا الفاطر
- یسٰین تا الناس
6۔ عرفان الحدیث کورس :
ترجمہ حدیث واصول حدیث کا دوسالہ کورس ہے جو کہ چھ سمسٹرز پر مشتمل ہے۔ ہر سمسٹر چار ماہ کا ہے۔ ہر ماہ ایک اسائنمنٹ حل کرنی ہے اس کورس میں کم از کم مڈل پاس داخلہ لے سکتا ہے۔ میٹرک پاس زیادہ بہتر ہے اور زیادہ تعلیم کی کوئی حد نہیں ہے۔ مکمل کورس فیس -/1000 روپے ہے۔
سمسٹرز کی تفصیل :
- اصول حدیث
- تذکرۃ المحدثین
- فصل فی ایمان تا فصل فی عدم الجھر بالتامین
- صلوٰۃ التراویح تا فصل فی منزلۃ علم النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
- فصل فی ان الامۃ تسئل عن مکانۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فی القبور تا فصل فی کرامات الاولیاء والصالحین
- فصل فی شرف الامۃ المحمدیۃ تا فصل فی جامع الاداب
ہدایات
- ہر کورس کی رجسٹریشن فیس -/100 روپے ہے جو ہرکورس کی رجسٹریشن کے وقت جمع کروانی ہوگی۔
- ہر کورس کی فیس یکمشت یا دو برابر اقساط میں ارسال کریں تاکہ زیادہ منی آرڈر خرچ سے بچ سکیں۔
- رجسٹریشن فیس مکمل اور کورس فیس کی پہلی قسط جمع کروائے بغیر داخلہ متصور نہیں ہو گا۔ فیس بذریعہ منی آرڈر/ بینک ڈرافٹ یا براہ راست بھی جمع کراسکتے ہیں۔
- کتب کی خریداری امیدوار کے ذمہ ہوگی۔ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے پراسپیکٹس، نصاب، ہدایات اور اسائنمنٹ ارسال کی جائیں گی۔
- ڈگری ان شریعہ اور ماسٹر ان شریعہ کے دوسرے سمسٹر میں منتخب احادیث کا مجموعہ، عرفان القرآن کورس کے پہلے دو سمسٹرز میں بالترتیب قواعد القرآن اور معانی الفاظ القرآن اور عرفان الحدیث کے پہلے سمسٹر میں اصول حدیث کے نوٹس کے علاوہ ہر کورس کے آخری سمسٹر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالیٰ کے آڈیو خطاب کی کیسٹس انسٹیٹیوٹ کی طرف سے مہیا کی جائیں گی۔
کورس کوآرڈینیٹر
غلام مجتبیٰ طاہر
ایم اے۔ ایل ایل بی۔ ایم فل علوم اسلامیہ
Cell : 0300-4108339, 0321-4745310
پتہ :
انسٹی ٹیوٹ آف شریعہ کارسپانڈنس کورسز
منہاج یونیورسٹی 365۔ ایم ماڈل ٹاؤن لاہور
فون : 5169120 ,5176670 -042